the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ڈی ایل ایڈ‘ بی ایڈ‘ ایم ایڈ‘ ایم فل و پی ایچ ڈی دستیاب۔ 27؍مئی آخری تاریخ

حیدرآباد، 18 ؍ مئی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ، شعبۂ تعلیم و تربیت میں پی ایچ ڈی، ایم فل، ایم ایڈ، بی ایڈ، ڈی ایل ایڈ میں داخلے جاری ہیں۔ اس سال سے بی ایڈ اور ایم ایڈ کورسز کی میعاد ایک سال سے بڑھاکر 2 سال کردی گئی ہے۔ تمام کورسز میں داخلے بذریعہ انٹرنس ٹسٹ ہوں گے۔ ایم ایڈ حیدرآباد کے علاوہ سری نگر، دربھنگہ اور بھوپال میں دستیاب ہے۔ جبکہ بی ایڈ، حیدرآباد، سری نگر، دربھنگہ، بھوپال، اورنگ آباد، آسنسول اور سنبھل میں بھی دستیاب ہے۔ ڈی ایل ایڈ، ایم فل و پی ایچ ڈی کورسز صرف حیدرآباد میں ہیں۔ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 27؍ مئی 2015 ہے۔ یہاں کے فارغ التحصیل



طلبہ کو ملک اور ریاست کے اسکولوں اور کالجوں میں بڑے پیمانے درس و تدریس کے مواقع حاصل ہورہے ہیں۔ کچھ طلبہ کا مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ماڈل اسکولوں اور شعبۂ تعلیم و تربیت میں بھی تقرر عمل میں آیا ہے۔ انٹرنس ٹسٹ کے لیے فارم آن لائن داخل کرنا ہوگا۔ فارم داخل کرتے وقت پاس پورٹ سائز فوٹو اور دستخط کے اسکین کاپی ساتھ ہونی چاہئے۔ خانہ پُری کے ساتھ چالان بھی پُر کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی کسی بھی برانچ میں داخل کرکے اس کی اسکین کاپی کو آن لائن میں داخل کرنا ہوگا۔ عام زمرہ کے لیے 500 روپئے کا چالان اور ایس سی / ایس ٹی اور جسمانی معذورین کے لیے 300 روپئے کا چالان داخل کرنا ہوگا۔ مزید تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.